Daily Taqat

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی: عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کی کمی سے 1792 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 600روپے اور 515روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

سونے کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد کراچی حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 108300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 92850 روپے ہوگئی ہے۔ سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 20روپے گھٹ کر 1430روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 17.14 روپے گھٹ کر 1226روپے ہوگئی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »