Latest news

نان بائیوں کیلئے خوشخبری، حکومت کا گیس سستی کرنے کا فیصلہ

کراچی : حکومت نے روٹی تندور صارفین کے لئے گیس کی قیمتیں کم کر نے کا اعلان کر دیا ہے ، تندور صارفین سے یکم جولائی سے پہلے والی قیمت چارج کی جائے گی،ترجمان کے مطابق حکومت پاکستان کی ہدایت پراس سلسلے میں گیس کے روٹی تندور کے بڑھائے گئے ٹیرف کو واپس لیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد روٹی تندور صارفین کیلئے یکم جولائی 2019 سے پہلے کا ریٹ بحال ہو گیا ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان شہباز اسلام نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کے جن اسپیشل کسٹمرز (تندور) والوں کو ایس ایس جی سی کے بل یکم جولائی سے موصول ہوئے ہیں وہ اپنے بل کی کریکشن کے لئے ایس ایس جی سی افسز سے رابطہ کریں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.