کوئلہ کے پاور پلانٹس کی تعمیر کیلئے فنڈز مل گئے

تھر پارکر : چائنا پاور حب جنریشن کمپنی نے کوئلہ کے پاور پلانٹس کی تعمیر کیلئے فنانسنگ معاہدے مکمل کرلیا۔ چائنا کمپنی پروجیکٹ کیلئے 2ارب ڈالر کی رقم دے گی۔

سی پیک کے تحت چائنا پاور حب جنریشن کمپنی نے1320میگاواٹ درآمدی کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کی تعمیر کے لیے 2ارب ڈالر کی فنانسنگ کے معاہدے مکمل کر لیے ہیں

پاور پلانٹس کی تعمیر مکمل ہونے پر قومی گرڈ میں سالانہ 9ارب کلوواٹ کی بجلی شامل ہو گی جس سے پاکستان کے40لاکھ گھر انو ں کی بجلی کی ضروریات پوری ہوگی ، چائنا پاور حب جنریشن کمپنی حب ، لسبیلہ میں 660،660 میگاواٹ کے دو یونٹس پر مشتمل پاورپلانٹ تعمیر کررہی ہے۔درآمدی کوئلے کو پلانٹس تک پہنچانے کے لیے حب میں ایک جیٹی کی تعمیر بھی کی جارہی ہے ، چائنا پاور حب جنریشن ، چائنا انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی اور پاکستان کی حبکو کمپنی کی شراکت داری ہے جس میں چین کی کمپنی کے 74فیصد اور حبکو کے 26فیصد حصص ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.