اہم خبرِیں

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 ارب 18 کروڑ ڈالر کا اضافہ

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 ارب 18 کروڑ ڈالر کا اضافہ

کراچی: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بہت بڑا 1 ارب 18 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق نئے اضافے کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت 12 ارب 7 کروڑ ڈالر ہوگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 39 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 44 سستا ہوگیا

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 18 ارب 46 کروڑ ڈالر ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے مرکزی بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں 69 کروڑ ڈالرز کی کمی واقع ہوئی تھی جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 11.98 ارب ڈالر رہ گئے تھے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.