Daily Taqat

وزیراعلیٰ بلوچستان نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ناکارہ آئل ٹینکرز پر عائد پابندی ختم کر دی

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ناکارہ آئل ٹینکرز پر عائد پابندی ختم کر دی۔

پابندی کے خاتمے کے بعد ناکارہ بحری آئل ٹینکر گڈانی کے ساحل پر پہنچ گئے۔

ڈی جی انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی طارق زہری کے مطابق گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کا شمار دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہونے لگا ہے۔

بحری جہازوں کی کٹائی سے سالانہ ٹیکسز کی مد میں بھاری ریونیو وصول ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے ہر پلاٹ پر ایمبولینسز موجود ہیں، وزیراعلیٰ کی ہدایات پر گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کو جدید خطوط پر استوار کر دیا گیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »