Daily Taqat

ایف آئی اے نے 63 ملین ڈالر خریدنے والوں کا سراغ لگا لیا

لاہور: ایف آئی اے لاہور نے اسٹرکچر طریقے (مخصوص حکمت عملی )سے 63 ملین ڈالر خریدنے والوں کا سراغ لگا لیا۔

ڈالر کی ترسیل کو دانستہ طور پر 35 ہزار ڈالر سے کم رکھا جاتا تھا تاکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو پتا نہ چل سکے۔ ذرائع نے بتایا کہ 35ہزار ڈالر سے کم مقدار ظاہر کرکے ہزاروں ٹرانزیکشنز کی گئیں۔

چند منی ایکسچینج کمپنیاں براہ راست اس دھوکہ دہی اور منظم منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں ۔ صرف 100 افراد کو اسٹرکچر طریقے سے 63ملین ڈالر فروخت کیے گئے۔صرف 500افراد کو اسٹرکچر طریقے سے 100 ملین ڈالر سے زائد فروخت کیے گئے۔ اسٹرکچر فروخت کی وجہ سے ڈالر فارن کرنسی اکاؤنٹس میں براہ راست منتقل کرنے کی شرط سے چھٹکارا حاصل کیا گیا۔

منظم منی لانڈرنگ کا یہ طریقہ کار صرف ڈالر کی ذخیرہ اندوزی اور منی لانڈرنگ کو خفیہ رکھنے کے لیے استعمال کیا گیا۔ ایف آئی اے لاہور نے Structuredڈالر خرید و فروخت کرنے والی ڈالر کمپنیوں کے مالکان اور متعلقہ خریداروں کو طلب کرلیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »