Daily Taqat

زرمبادلہ کے ذخائر میں 14 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی

کراچی: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 14 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 13 ارب 52 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 2 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 14کروڑ60لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 13 ارب 52 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 7ا رب 15کروڑ22لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اور زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 20 ارب 67 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »