یورپی یونین کا خواتین کیلئے 50 لاکھ ڈالر کا اعلان

اسلام آباد: یورپی یونین نے سندھ اور بلوچستان کی خواتین اور نوزائیدہ بچوں کی بنیادی صحت کیلئے 50 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔

یورپی یونین نے کورونا وائرس کے موذی مرض کے دور میں سندھ اور بلوچستان کی خواتین اور نوزائیدہ بچوں کی بنیادی صحت کیلئے امداد کا اعلان کیا ہے، یورپی یونین نے خواتین اور بچوں کی دیکھ بھال اور خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے یونیسیف کو 5 ملین ڈالر کی رقم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ معاونت یوروپی یونین سول پروٹیکشن انڈ ہیومنٹرینز ایڈ کے ذریعہ فراہم کی جائیگی، اس ضمن میں سندھ کے تین اضلاع اور بلوچستان (جعفر آباد) میں 12 لاکھ 50 ہزارافراد تک رسائی یقینی بنائی جائیگی۔ پاکستان میں یورپی یونین کے سفیرکا کہنا ہے کہ وبائی امراض کے دوران ماوٴں اور نوزائید بچوں کو خاص طور خطرہ ہوتا ہے، ہم تمام ضرورت سہولیات کی باہمی رسائی کویقینی بنانے کیلئے ایک محفوظ ماحول میں صحت کی بنیادی خدمات کی فراہمی کیلئے امداد کاسلسلہ جاری رکھیں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.