Daily Taqat

پاکستانی روپے کی قدر بڑھنے کا تسلسل جاری

کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کم ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

برآمدی شعبوں کی جانب سے ڈالر بھنائے جانے اور نئے درآمدی لیٹر آف کریڈٹس کھلنے کی تعداد میں کمی کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کو تنزلی کا سامنا رہا۔

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو ڈالر کی قدر اتارچڑھاو کے بعد مزید 29پیسے کی کمی سے 164روپے 03پیسے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30پیسے کی کمی سے 164روپے 20پیسے پر بند ہوئی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »