اہم خبرِیں
پاکستان کا 73واں جشن آزادی، ملک بھر میں چودہ اگست کا شاندار ا... بھارت نے امن کوداؤ پرلگادیا، ڈی جی آئی ایس پی کے الیکٹرک خریدار کی جانچ پڑتال کی جائے، چیف جسٹس آج بھارت میں ایک ہندو اسٹیٹ جنم لے رہی ہے، شاہ محمود قریشی ترکی اورفرانس کی افواج آمنے سامنے، فوجی جھڑپ کا خطرہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کو بجٹ خسارے کا سامنا یوٹیوب نے ای میل سروس بند کردی ڈاکٹروں کی طرح سوچنے والا "اے آئی سسٹم" تیار نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 20 برس بیت گئے پاکستان انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ، آج ساؤتھمپٹن میں شروع ہو گا خیبرپختونخوا، انسداد پولیومہم شروع کورونا وائرس کے مزید 730 کیسز رپورٹ تین ہزار سال قدیم واٹر سپلائی سسٹم پاکستان میں کہاں موجود ہے؟ سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی انگلینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ، قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان ایران ہتھیاروں کا استعمال بند کرے، امریکا کوئٹہ: دکان پر دستی بم حملہ،بچہ جاں بحق سندھ بھر میں 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد قرضوں کی حد 50 لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ کردی گئی اونرشپ کے بغیر ہم کامیاب نہیں ہو سکتے، عمران خان

ڈالر سستا اور سونا مہنگا

کراچی: جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی دیکھی گئی اور انٹربینک میں ڈالر 166 روپے 58 پیسےپربند ہوا، ادھر سونا مزید مہنگا ہوگیا۔ یادرہے کہ سونے کی خریداری زیادہ تر بچوں کے والدین یا پھر کنوارے نوجوان منگنی کے بعد اپنی زندگی کے ہم سفر کیلئے تحفے کے طورپر خریدتے ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 18 پیسےسستا ہوا۔ سٹاک ایکس چینج میں 437 پوائنٹس اضافہ دیکھا گیا اور 100 انڈیکس 36 ہزار 132 پوائنٹس کی سطح پربند ہوا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر 19 پیسے سستا ہوا تھا، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 166.95 سے کم ہو کر 166.76 روپےکا ہو ا تھا۔

ذرائع کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 100 روپے ہوگئی۔یہ اضافی عالمی منڈی میں قیمت بڑھنے کے بعد دیکھنے کو آیا، عالمی منڈی میں سونےکی فی اونس قیمت میں 12 ڈالراضافہ ہوا جس کے بعد سونےکی فی اونس قیمت ایک ہزار 814 ڈالرہوگئی ۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپےاضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 93 ہزار 536 روپےہوگئی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.