Latest news

ڈالر 158 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن پیر کو ڈالر کی قدر میں 21 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 158 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے اچھی خبریں نہیں آ رہی کیونکہ 100 انڈیکس شدید مندی کا شکار ہو گیاہے ۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 31 ہزار 666 پر تھا لیکن کچھ ہی دیر بعد اس میں شدید مندی کا رجحان پیدا ہو گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے 597 پوائنٹس گر گئے جس کے بعد انڈیکس 31 ہزار 69 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.