Latest news

ڈالر کو ایک مرتبہ پھر پر لگ گئے، 152 روپے کا ہوگیا

اسلام آباد :  گزشتہ روز حکومت نے 70 کھرب سے زائد کا بجٹ پیش کردیاہے جس نے عوام کے ایک مرتبہ ہوش اڑا کر رکھ دیئے ہیں تاہم اب ڈالر کی قدر میں بھی اضافہ ہوگیاہے جس کا اثر بھی براہ راست پاکستانی عوام پر پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 53 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر انٹر بینک میں پاکستان کی بلند ترین سطح 152 روپے پر پہنچ گیاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوتے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے ۔ 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر ہی 465 پوائنٹس کا اضافہ ہواہے جس کے بعد انڈیکس 35 ہزاور 125 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.