Latest news

ڈالر کی قدر میں اضافہ

کراچی : تحریک انصاف نے 2 روز قبل اپنا پہلا بجٹ پیش کر دیاہے جس پر حکومت کو اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے نئے ٹیکسز عائد کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے تاہم ایسی صورتحال میں جہاں گرمی نے اور مہنگائی نے عوام کو پریشان کر رکھاہے وہیں ڈالر بھی اپنی پرواز میں کمی لانے کو تیار نہیں ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 53 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 152 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ ہو رہاہے دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میںمعمولی مثبت رجحان پیدا ہونا شروع ہو گیاہے ۔ 100 انڈیکس میں 213 پوائنٹس کی بہتری دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد انڈیکس 35 ہزاور 151 کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.