Daily Taqat

ڈالر کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز کمی

کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز میں ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی جارہی ہے، ڈالر 2.61 روپے کمی سے 226.19 روپے کی سطح پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی کی امید کی جارہی ہے تاہم دن کے آغاز پر ڈالر میں 2.61 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

گزشتہ روز کاروباری دورانیے میں وقفے وقفے سے ڈالر کی قدر میں کمی کا رحجان رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 228روپے کی سطح پر آگئے تھے تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 9.58روپے کی بڑی نوعیت کی کمی سے 228.80روپے کی سطح پر بند ہوا تھا۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 11.50 روپے گھٹ کر 229 روپے کی سطح پر آگیا تھا۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری ہوچکی ہیں لہٰذا اب صرف رواں سال کے لیے 4 ارب ڈالر کے مطلوبہ سرمائے کی کمی کو پورا کرنا باقی ہے جسکا انتظام ہونے سے آئی ایم ایف حکام کی جانب سے مطلوبہ قسط جاری ہوجائے گی۔

ڈالر کی قیمت میں کمی ساتھ ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے، 100 انڈیکس بڑھ کر 41 ہزار 500 کی سطح پر آگیا ہے جبکہ 474 پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »