عوام کو بجلی کے نرخوں میں مزید رعایت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد : نیپرا نے دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی دو روپے 99پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی دو روپے 99پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی نیپرا نے بجلی سستی کرنے کی منظوری سینٹرل پاور پر چیزنگ ایجنسی کی درخواست کی سماعت کے بعد دی۔

نیپرا کو بتایا گیا کہ دسمبر میںکل سات ارب 76 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جس پر کل لاگت 39ارب روپے رہی درخواست میں فی یونٹ بجلی دو روپے 77 پیسے سستی کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

نیپرا نے بجلی کے ترسیلی نقصانات ہدف سے زیادہ ہونے کی وجہ سے فی یونٹ بجلی دو روپے 99پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کی دیگر تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پر ہوگا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.