سنگاپور : ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ بڑھ گئے، اضافے کی وجہ شئیر مارکیٹس میں مندی کے باعث سرمایہ کاروں کی دلچسپی آئل مارکیٹ کی طرف جانا ہے۔
سنگاپور مرکنٹائل ایکسچینج میں نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت برینٹ نارتھ کروڈ کی اپریل کیلئے سپلائی 65 سینٹ اضافے کے ساتھ 64.04 ڈالر فی بیرل اور امریکی ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی سپلائی 58 سینٹ اضافہ کے ساتھ 67.44 ڈالر فی بیرل طے پائی۔