اہم خبرِیں
افغانستان میں تعینات جارجیا کے 28 فوجی کرونا وائرس میں مبتلا ملک میں کورونا وائرس کے 2751 نئے کیسزرپورٹ، 75 مریض جاں بحق بھارت اپنے دفاع پر بے پناہ وسائل خرچ کررہا ہے‘اکرام سہگل سندھ حکومت کی جانب سے پہلی بار باقاعدہ طور پر تھانوں کا بجٹ من... چینی اور کھانے کی دیگر اشیاء کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ نیپال نے بھارتی پروپیگنڈا کے رد عمل میں ملک میں تمام بھارتی چی... امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاپان کو 23 ارب ڈالر کے 105 ایف ... ڈریکولا اصل میں کون تھا، حقیت یا آفسانہ؟ مولانا فضل الرحمان کی بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری سے ... سشانت سنگھ کے بعد اب ایک اور بھارتی اداکار کی خودکشی میڈیا کو پھانسی دینی چاہیے، نعمان اعجاز کا ڈرامہ انڈسٹری پر غص... معروف کامیڈین اور اداکارہ روبی انعم کو دل کا دورہ، اسپتال منتق... پی سی بی کا سلیم ملک اور سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا پر عائد پا... کھلاڑیوں کوخود ہی ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرنی ہو گی، مشتاق ... ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز فاسٹ بولر مائیکل ہولڈنگ نسلی تعصب پر با... اعلیٰ ترک عدالت نے 'آیا صوفیہ' کی میوزیم کی حیثیت ختم کر دی 8 پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث گینگسٹر انکاؤنٹر میں ہلاک چینی برانڈ 'شین' کی جائے نماز کو سجاوٹی قالین فروخت کرنے پر مع... الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا، شیخ رشید سینیٹر سرفراز بگٹی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کورونا وائرس: ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے جاری کیے گئے ایس او پیز کی خلاف کرنے پر مارکیٹں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہبازگل نے بتایا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ملک بھر میں آج کئی بڑی مارکیٹیں بند کر دی جائیں گی۔

شہباز گل نے بتایا کہ یہ فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کیا ہے۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی مارکیٹوں کا بند کرنے کا فیصلہ عوام کی حفاظت کے لیے کیا گیا ہے۔

صنعتی علاقے، مارکیٹیں اور ٹرانسپورٹ کو ایس اوپیز کا پابند بنایا جائے گا اور اس ذمہ داری کیلئے صوبوں میں خصوصی ٹیمیں شکیل دے دی گئی ہیں۔ ٹیمیں ایس اوپیز پرعملدرآمد کویقینی بنائیں گی اور خلاف ورزی پرجرمانے عائد کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے مخصوص اوقات میں مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دی تھی۔

لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی ملک بھر میں دکانوں کے شٹر کھل گئے اور بازاروں میں لوگوں کا رش لگ گیا تاہم متعدد جگہوں پر کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کو نہیں اپنایا گیا۔

کاروبار کھولنے سے قبل حکومتی ہدایت نامہ بھی دیا تھا جس کے تحت دکاندار اپنی دوکانوں میں زیادہ رش نہ کریں، سماجی فاصلہ کے اصول پر عملدرآمد اور دوکانوں میں سینیٹائزرز کا موجود ہونا یقینی بنایا جائے۔

ایس او پیز کے تحت کاروباری مراکز میں عملہ محدود رہے گا، سارے عملے کے لیئے گلوز اور ماسکس پہننا بھی ضروری ہو گا

ملک کے تمام بڑے شہروں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی اور اکثر لوگ ماسک کے بغیر ہی نظر آئے۔ سماجی فاصلہ تو درکنار، بازاروں میں رش اس قدر تھا کہ پیدل چلنا بھی محال ہو رہا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.