Latest news

آئندہ مالی سال 2019کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، حکومت کا بھاری ٹیکسز لگانے پر غور

اسلام آباد :  آئندہ مالی سال 2019کا مالی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، وفاقی حکومت کے بجٹ کا تخمینہ تقریباََ 6 ہزار 700 ارب روپے ہے، وفاقی ترقیاتی پروگرام کیلئے 925 ارب روپے مختص کئے گیے ہیں، ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5 ہزار 500 ارب روپے رکھنے کی منظوری دی جائے گی،    بجٹ خسارہ 2800 ارب روپے سے زائد ہوگا، دفاع کیلئے 1200 ارب سے زائد کی منظوری دی جائے گی،  نان ٹیکس آمدن کا تخمینہ 1250 روپے لگایا گیا ہے،  1400 ارب روپے کی قریب ٹیکس وصولیوں میں اضافہ کیا گیا ہے،   نوجوانوں کیلئے آسان قرضوں پر سکیم شروع کرنے کی تجویز  شامل ہے، چینی پر سیلز ٹیکس 8 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد کرنے  پر غور کیا جائے گا،  5 ارب روپے کا ریسرچ سپورٹ قائم کرنے کی بھی منظوری دی جائے گی، 5 ارب روپے کے زرعی ٹیکنالوجی فنڈ کی بھی منظوری دینے پر غور کیا جائے گا،  سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں 10 سے 15 فیصد اضافے کی منظوری متعوقع ہے،  بجٹ میں 20 سگرٹ والے پیکٹ پر 10 روپے ہیلتھ ٹیکس لگے گا، 250 ملی لیٹر والی کولڈ رنک پر 1 روپے کا اضافی ٹیکس لگایا جائے گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.