Daily Taqat

سعودی عرب نے بھارت سے گوشت کی در آمد پر پابندی عائد کر دی

سعودی عرب نے بھارت سے گوشت کی در آمد پر پابندی عائد کر دی ہے ، پابندی گوشت میں مضر صحت جراثیم کی موجودگی کے بعد لگائی گئی ہے ۔

سعودی فوڈز اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے چار بھارتی کمپنیوں سے منجمد گوشت درآمد کرنے پر تاحکم ثانی پابندی لگادی ہے۔

بھارت سے ناقص اور مضر صحت گوشت در آمدکرنے پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تحقیقاتی رپورٹ کے بعد بھارتی کمپنیوں پرتاحیات پابندی بھی عائد کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی بھارت سے درآمد کیا گیا غیر معیاری گوشت فروخت کرنے پر پاکستانی قصاب کو ایک ماہ قید کی سزا سنادی گئی ہے ۔

خیبر پختون خوا کی فوڈ سیفٹی اور حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے چھاپا مار کر وقاص نامی قصاب کو گرفتار کرکے چار سو کلو گرام گوشت برآمد کیا تھا ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »