امریکن ڈولر  پانچ روپے  مہنگا کر دیا گیا

کراچی:  امریکن ڈولر  پانچ روپے  مہنگا کر دیا گیا تھا  لیکن اب یہ اضافہ کم ہوکر 4روپے رہ گیا۔ جمعرات کو انٹرنیٹ بینک مارکیٹ 105روپے پچاس پیسے پر بند ہوئی تھی لیکن مارکیٹ کھلتے ہی چندگھنٹوں کے اندر اندر انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 110روپے50پیسے تک جاپہنچی لیکن بعدازاں ایک روپے کم ہوکر109روپے 50پرآگئی ۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید ایک روپے مہنگا ہے۔

امریکی ڈالر کی قیمت میں غیرمعمولی اضافے پر سٹیٹ بینک کے ترجمان نے بتایاکہ وہ مارکیٹ کی صورتحال پر نظررکھے ہوئے ہیں اور اگر ضرورت محسوس ہوئی تو کارروائی بھی  کریں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر میں سواارب ڈالر کی کمی ہوئی تھی جس کی وجہ سے مارکیٹ پر دباﺅ بڑھا ہے لیکن گزشتہ روز تو مارکیٹ مستحکم تھی اور اچانک اس قدر اتارچڑھاﺅ سمجھ سے بالاتر ہے


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.