اہم خبرِیں
نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان آصف علی زرداری کےخلاف چارج شیٹ جاری سینیٹ کمیٹی نے جسٹس رٹائرڈ جاوید اقبال کو طلب کرلیا نواز شریف نے احتساب عدالت کی کارروائی چیلنج کردی نواز شریف کواس حال میں پہنچانے والی مریم نواز ہے، شیخ رشید پاکستان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا، سعودی عرب حکومت کا پاکستانی واٹس ایپ بنانے کا منصوبہ اسٹاک ایکسچینج منفی ومثبت خبروں کی لپیٹ میں سائنسدانوں نے ’’سپر مِنی‘‘ پاور بینک تیار کرلیا بیکٹیریا کے نمونے لینے والابرقی کییپسول تیار صبا قمراوربلال سعید کی عبوری ضمانت منظور قومی ٹیم جارحانہ کرکٹ کھیلیں، انضمام الحق پاکستان کرکٹ ٹیم نے تمام ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا بھارت کے یوم آزادی پر دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے پاکستان قوم کوسلام محبت پیش کرتا ہوں، طیب اردگان آرمی چیف اور بل گیٹس میں ٹیلی فونک رابطہ پاکستان میں اقلیتوں کو عزت اوروقار دیا گیا ہے، فیاض الحسن چوہا... جوائنٹ ایکشن کمیٹی اسکول کھلوانے میں ناکام پروفیسر خالد مسعود گوندل کیلئے حکومت کا تمغہ حسن کارکردگی کا ا... یوم آزادی تقریب،184 شخصیات کیلئے پاکستان سول ایوارڈزکا اعلان

کورونا وبا کے دوران عوام کے سودا سلف کا خرچہ 33 فیصد بڑھ گیا، گیلپ سروے

کورونا وائرس کی وبا کے دوران پاکستانی عوام کے بنیادی ضروریات پر اخراجات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اس بات کا انکشاف عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ کے حالیہ سروے میں ہوا ہے۔
گیلپ سروے کے مطابق کورونا وبا کے دوران عوام کے سودا سلف کا خرچہ 33 فیصد بڑھ گيا ہے جب کہ دواؤں اور گھریلو صفائی کے سامان پر ہونے والے اخراجات میں بھی 32، 32 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سروے کے مطابق شہریوں کے ٹیلی فون اور موبائل فون پر خرچ میں بھی 29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سروے کے دوران 16 فیصد پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے اضافی آمدنی کے ذرائع تلاش کررہے ہیں۔

اس سوال کے جواب میں کہ کیا آپ کو پچھلے 7 دنوں میں اخراجات پورے کرنے کے لیے گھر کی اشیاء فروخت کرنا پڑیں ؟ اس پر 7 فیصد افراد کا جواب ہاں میں تھا جب کہ 93 فیصد افراد نے اس سے انکار کیا۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 4 ہزار 839 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تبصرے بند ہیں.