اہم خبرِیں
مریخ پر پانی سے بھرے سمندرکبھی نہیں تھے، سائنسدان گلوکار بلال سعید نے مسجد میں گانے کی ریکارڈنگ پر معافی مانگ لی ایران پر اسلحے کی پابندی میں توسیع کی جائے، عرب ممالک بل گیٹس نے پاکستان کی کورونا کے خلاف کامیابی کو تسلیم کر لیا کورونا سے نمٹنے میں پاکستان دنیا کے لیے مثال ہے، اقوام متحدہ مسجد وزیرخان میں گانے کی عکس بندی، منیجر اوقاف معطل چمن، بم دھماکہ 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی حب ڈیم، پانی کی سطح میں ریکارڈ اضافہ لاک ڈاؤن کے بعد کراچی میں تفریحی مقامات کھل گئے سپریم کورٹ کا کراچی سے تمام بل بورڈز فوری ہٹانے کا حکم پاکستان کو اٹھارویں ترمیم دی اس لیے مقدمات بن رہے ہیں، ، زردار... وفاق کے اوپر کوئی وزارت نہیں بن سکتی، اسلام آباد ہائی کورٹ پاکستان پوسٹ آن لائن سسٹم سے منسلک اختیارات کا ناجائز استعمال، چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ر... موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گندم کی پیداوارکم ہوئی، وزیراعظم اسٹاک مارکیٹ، کاروباری حجم 4 سال کی بلندترین پرپہنچ گیا سائنسی انقلاب، مرے ہوئے شخص سے "حقیقی ملاقات" ممکن آمنہ شیخ نے دوسری شادی کرلی؟ آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری افغانستان لویہ جرگہ، 400 طالبان کی رہائی کی منظوری

پی ایس اوکا پہلا چارجنگ اسٹیشن اسلام آباد میں نصب

اسلام آباد: پی ایس او نے الیکٹرک کاروں کے لیے پاکستان میں اپنا پہلا الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشن نصب کردیا۔

پاکستان اسٹیٹ آئل کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ایف 7 میں کیپری گیس اسٹیشن پر’’پی ایس او الیکٹرو‘‘ کے نام سے الیکٹرک گاڑیوں کے لیے اپنا پہلا چارجنگ اسٹیشن کامیابی کے ساتھ نصب کردیا۔ چارجنگ اسٹیشن کی افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر برائے پاور اور پیٹرولیم عمر ایوب اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

اپنے خطاب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں ماحولیات کے تحفظ کے اہم چیلنجزسے نمٹنے کی ضرورت ہے، الیکٹرک گاڑیاں ماحولیات کے تحفظ میں نمایاں کردار ادا کریں گی کیوں کہ ان گاڑیوں سے دھویں کا اخراج نہیں ہوتا۔ نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی کے تحت ملک بھر میں الیکٹرک وہیکل مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کیے جائیں گے جس سے ناصرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ معیشت پر بھی بہتر اثرات مرتب ہوں گے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر کا کہنا تھا کہ پاکستان فضائی آلودگی کو کم کرنے اورماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے کے مقصد کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، ہم نے 30 فیصد انرجی مکس کو بجلی سے حاصل کردہ انرجی ذرائع (ہائیڈل پاور جنریشن) پر منتقل کرنے کاارادہ کیا ہے، عالمی سطح پر اس ماحول دوست ٹیکنالوجی کو اپنایا جاچکا ہے اور حکومت اس حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون کررہی ہے۔

ایم ڈی اور سی ای او پی ایس او محمد طہٰ کا کہنا تھا کہ ای وی چا رجنگ اسٹیشن کا قیام پی ایس او کے ماحولیاتی بہتری کے مقاصد کی جانب ایک اور اہم قدم ہے، حکومت پاکستان کی جانب سے رہنمائی اور تعاون سے ہم ملک بھر کے بڑے شہروں اور مختلف شاہراہوں پر مزید ای وی چارجر نصب کر کے ای موبیلٹی کے مستقبل کو فروغ دیں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.