ایران سے سبزیوں کی درآمد پر پابندی لگا دی گئی

لاہور: وفاقی حکومت کے ماتحت ادارہ ’’ کورنٹائن ‘‘ نے ایران سے آلو اور ٹماٹر کی امپورٹ پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کے سبب ملک بھر میں آلو اور ٹماٹر کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

سندھ میں طوفانی بارشوں کے سبب گزشتہ ماہ کاشت کی گئی ٹماٹر کی فصل تباہ ہو چکی ہے اور نئی فصل دسمبر یا نومبرمیں آئے گی، ’’چپس‘‘ تیار کرنے والی فوڈ فیکٹریاں ایران سے امپورٹ کردہ آلو استعمال کرتی ہیں، امپورٹ بند ہونے سے وہ مقامی آلو کی بڑے پیمانے پر خریداری کا آغاز کر چکے ہیں۔

سبزی منڈیوں کے تاجروں نے سیکرٹری زراعت سے ملاقات کر کے انھیں ہنگامی صورتحال سے آگاہ کردیا جس کے بعد محکمہ زراعت نے کورنٹائن کی جانب سے عائد کردہ پابندی ختم کرنے کیلیے وفاقی حکومت کو سرکاری مراسلہ ارسال کردیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.