Latest news

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کا اضافہ

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کا اضافہ

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بڑا اضافہ دیکھا گیا اور اس کی قیمت فروخت 155.10 روپے سے بڑھ کر 155.30 روپے ہو گئی۔

انٹربینک میں بھی ڈالر 154.89 سے بڑھ کر 155.10 روپے ہو گیا۔

یاد رہے جمعے کے روز انٹر بینک میں ڈالر 154.87 سے بڑھ کر 154.94 روپے پر ٹریڈ فروخت ہوا تھا۔

یاد رہے گزشتہ دن اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا، صبح کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی صورتحال بہتر ہوئی تاہم بعد ازاں ڈالر کی طلب کے باعث اس کی قدر بڑھ گئی۔

جمعرات کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مزید دس پیسے کم گئی تھی تاہم مارکیٹ کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 155.00 روپے سے بڑھ کر 155.10 روپے ہو گئی۔

31 دسمبر کو روپیہ 154.70 روپے میں خریدا گیا اور 155 روپے میں فروخت ہوا۔

Image result for gold rates pakistan

 

 

واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔

جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔

جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔

اگست 2019 میں روپے نے ڈالر کا جم کر مقابلہ کیا اور ڈالر 157.20 روپے تک پہنچ گیا۔ ستمبر 2019 کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں مزید کمی واقع ہوئی اور یہ 156.40 روپے پر پہنچ گیا۔

اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی۔ گزشتہ چھ ماہ سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور اس دوران 9 روپے کی کمی آئی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.