Latest news

جب شیطان قید ہوگیا

سبزی منڈی میں رمضان مبارک کی آمدکاجشن بپا تھا۔ لاﺅڈ سپیکر پر اونچی آواز میں ”آمد رمضان مرحبا“ کے ترانے گائے جارہے تھے۔ ہرطرف ایک ایمان افروز منظر آنکھوںکوخیرہ کر رہا تھا۔ سبزی منڈی کا ہر آڑھتی اور دوکاندار ایمان کی دولت سے مالامال اللہ تعالیٰ سے گریہ وزاری سے یہ دعائیں مانگ رہا تھا کہ اے اللہ! سال کے بارہ کے بارہ مہنے رمضان کیو نہیں ہو تاہے ۔ سب دوکانداروں نے احترام رمضان میں رنگ برنگی ٹوپیوں سے سر دھانپے ہوئے تھے۔ یہ جذبہ ایمانی دیکھ کر بھولے کو اپنے خطاکار ہونے پر سخت شرمندگی ہورہی تھی وہ بھی خواہش کررہا تھا کہ کا ش وہ بھی اتنا مومن ہو تا کہ اس سبزی منڈی کا آرھتی نہ سہی کم از کم چھوٹا دوکاندار ہی ہو تا تاکہ ” سو روپے کی سبزی یا فروٹ آسانی کے ساتھ تین سو رو پے میں فروخت کر سکتا“


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.