Latest news

کر ہ ارض پر مجاہد اول کا گونجتا نعرہ۔۔۔۔”کشمیر بنے گا پاکستان “ (1)

محمد عبد المجید طاہر
مورخین اس حقیقت کو آج تسلیم کیئے بغیر رہ نہیں سکتے کہ مجاہد اول سر دار محمد عبد القیوم خان علیہ الرحمتہ نے 23اگست 1947ءکو نیلہ بٹ کے تاریخی مقام پر ”کشمیر بنے گا پاکستان“ کا جو نعرہ بلند کیا تھا آج کرہ ارض پر مقیم کشمیریوں کے فلک شگاف نعروں سے ایک حقیقت کا روپ دھار چکا ہے۔ 23اگست 1947ءنیلابٹ کے مقام پر ایک جلسہ عام میں مہاراجہ کشمیر کے خلاف علم بقاوت بلند کرتے ہوئے مجاہد اول نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پہلی بار ”کشمیر بنے گا پاکستان “کا نعرہ لگایا تھا ۔18ماہ کی جنگ کے نتیجے میں مہاراجہ ہری سنگھ کے خلاف 26اگست 1947ءکو جولی چیڑھ اور ارجہ نالہ کے سنگھم پر مجاہد اول سردار محمد عبد القیوم خان نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ ڈوگرہ فوج پر پہلی گولی چلا کر مہاراجہ ہری سنگھ کی حکومت کے خلاف بغاوت کا اعلان کیا اس طرح مجاہد اول تحریک آزاد ی کے ”ہیرو “اور ”کشمیر بنے گا پاکستان“ کے نعرے کے خالق ٹھہرے۔یہ نعرہ کشمیری عوام کا نصب العین اور مشن کی شکل اختیار کر گیا ۔ تاہم اس نعرہ کو 1953ءمیں کے ایل ایم کی تحریک کے دوران بھی خاصی پذیرائی حاصل ہوئی ۔ 1970ءکے الیکشن میں اس نعرہ کو الیکشن مہم کا جزو لا ینفک قرار دیا گیا ۔مجھے یاد ہے کہ جب میں پرائمری کلاسز میں زیر تعلیم تھا اس دوران الیکشن مہم کے دوران مجاہد اول نے ضلع پونچھ کا طوفانی دورہ کیا تھا ۔ اس دوران انہوں نے مدار پور کا دورہ بھی کیا اور جلسہ عام سے خطاب کیا تھا ۔ سردار صاحب کو جلسہ گاہ تک ایک ریلی کی شکل میں لایا گیا تھا ۔ ریلی کی قیادت سید نذیر احمد شاہ مرحوم کر رہے تھے ۔میںنے ”کشمیر بنے گا پاکستان “کا نعرہ پہلی بار اس جلسہ میں سنا جلسے کے سامعین کشمیر بنے گا پاکستان کے پرجوش نعرے لگا رہے تھے ۔

یہا ں اس بات کا ذکر کرنابے محل نہ ہوگا کہ ریاست جموں و کشمیر کے اس حصے یعنی آزاد کشمیر میں الیکشن میں بھاری کامیابی کے بعد مجا ہد اول سردار محمد عبد القیوم خان کی قیادت میں قائم آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی حکومت نے اس نعرے کو سرکاری سطح پرنافذ کیا اور تعلیمی اداروں کے طلباءطالبات صبح کی اسمبلی میں روزانہ ”کشمیر بنے گا پاکستان“ کا نعرہ لگاتے اور طلباﺅ طالبات پر اس نعرے کی گونج سے ایک جذباتی کیفیت طاری ہو جاتی تھی۔ 80کی دھائی میں پاک بھارت کرکٹ میچ کے دوران سرینگر میں اجتماعی طور پر تماشائیوں (جاری ہے)


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.