Latest news

آزادی کا پہلا دن

سانحہ نیوزی لینڈ پر پوری کلاس غم میں ڈوبی ہوئی تھی۔طلباءانٹر نیٹ پر دیکھ رہے تھے کہ ہزاروں غیر مسلم مسجد کے سامنے کھڑے ہیں اور آذان کے احترام میں سرجھکائے ہوئے ہیں کہ ان کے ہم وطن مسلمانوں کو کسی نے مذہبی منافرت کا نشانہ بنایا۔ کچھ مسجد کے اندر جا کر نمازیوں کے ساتھ نماز بھی پڑھ رہے ہیں۔ اس منظر کو دیکھنے کے بعد پروفیسر صاحب طلباءسے مخاطب ہوئے ۔
”عزیز طالب علمو!دیکھونیوزی لینڈ کی ریاست ماں بن گئی ہے۔ اُس کی سربراہ مسلم خواتین کے کپڑے پہن کر مسجد پہنچ گئی اورثابت کیا کہ ریاست کے سامنے بلاتمیز مذہب تمام شہری برابر ہیں۔ مذہب کے حوالے سے کسی سے تفریق نہیں ہوگی۔ یہی پیغام نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے میثاق مدینہ میں دیا تھا اور قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے 11اگست کی تقریر میں کہا تھا۔
”طالب علمو!جس دن ہم نے اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور اپنے قائدؒ کی بات کو تسلیم کیا وہ ہماری آزادی کا پہلا دن ہوگا۔“


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.