Daily Taqat

وعدے نبھاوے جیہڑے کیتے ہانی (حصہ دوم)

کے پروجیکٹ نے ریڑھی بانوں کی ریڑھیاں نہرمیں پھینک کرچھوٹے کاروبارکو خوب فروغ دیا جس وجہ سے لوگ عمران حکومت کو دعائیں ہی دے رہے ہیں ،پانچ سالوں کی حکومت کرنے کیلئے 50,00000پچاس لاکھ مکانات کی تعمیرکا کہا گیا تھا جو صرف غریب لوگوں کیلئے ہوں گے مگرجب کہہ دیا ہے کہ یہ منصوبہ 5سالہ ہے تواس کیلئے کچھ کہنا ہی فضول ہوگا،اہم اداروں کی اصلاح کا کہہ کرہمارے خان بھول گئے کیونکہ آج بھی لوگ ایک کام کیلئے 100/100بارچکرلگاتے ہیں اوروہ تب تک نہیں ہوتا جب تک رشوت یا سفارش نہ ہو۔توانائی کے مسائل کوحل کرنا (آئے ہائے اس بارے میں کچھ کہنا فضول ہے کیونکہ سرائیکی وسیب کے لوگ روزمظاہرے کرکرکے اخباروں اورسوشل میڈیا پردھوم مچاتے ہیں جس کی خبرحکومتی نمائندوں کو ضرورہوگی)۔مجھے یادپڑتا ہے کہ خان صاحب نے زراعت کے مطابق بھی کچھ کہاتھاکہ زراعت پاکستان کیلئے زندگی کی مانند ہے آپ نے کہا تھا حکومت میں آتے ہی کسانوں کا منافع بڑھانے کیلئے زراعت کے شعبہ میں ایمرجنسی نافذکریں گے،کسانوں کے قرضوں کی آسان فراہمی کو یقینی بنائیں گے ،زرعی منڈیوں میں اصلاحات لائیں گے ،مویشیوں کے شعبہ کوازسرنوتعمیرکریں گے ،پانی کی قومی پالیسی کو اپ گریڈ کریں گے مگرخان صاحب یہ باتیں بھی ابھی ادھوری ہیں اگرزراعت پاکستان کیلئے زندگی کی علامت ہے توزراعت کوبچانے والا کسان ڈاکٹرکی اہمیت رکھتا ہے توجولوگ ڈاکٹرکوتنگ کرے گا تو ڈاکٹرکا ایک ہی الفاظ ہوتا ہے SORRYتواسکا انجام سب جانتے ہی توبہترہے زراعت کے ڈاکٹروں کوبارے میں جلد سوچیں یہ نہ ہویہ آپکی حکومت کو انجکشن لگانا شروع کردیں ۔آپ کے ایجنڈے کا اہم ترین اوربنیادی نقطہ سماجی تبدیلی لاناتھاجس میں تعلیمی نظام میں تبدیلی لانے کا کہا تھااورغریب لوگوں کیلئے انصاف صحت کارڈ بنائیں گے جس سے غریب لوگ مفت علاج کراسکیں گے اوربے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کووسیع کریں گے تاکہ غربت میں کمی ہوسکے مگرابھی تک ان باتوں کو صرف سن رہے ہیں کوئی عمل دکھائی نہیں دے رہا جس وجہ سے لوگ اس حکومت سے بھی مایوس نظرآتے ہیں عمران خان کے ایجنڈے میں اہم ترین بات تھی کہ پاکستان دنیا کے دیگرممالک کے ساتھ اچھے اوربرابری کی بنیادپرتعلقات قائم کرے اورحکومت پاکستان کے اندراورباہرریاست کی سالمیت کا خیال رکھے اس بات کا عمل قریشی صاحب کی اقوام متحدہ کے خطاب میں نظرآیااگرپی ٹی آئی کی حکومت کوکامیاب ہونا ہے تو 100دن یادرکھتے ہوئے اپنے وعدوں کوجلد از جلد پوراکریں یہ نہ ہولوگ احتجاج پراترآئیں جس سے مستقبل میں صرف اورصرف پی ٹی آئی کی حکومت کو نقٓصان ہوگا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »