Latest news

ہمارا تعلیمی نظام اورموجودہ بجٹ

تحریر: ثناءافضل
پاکستان میں خواتین کی آبادی کا تناسب نصف سے زائد ہے لیکن نصف سے زائد آبادی کو وہ سہولیات میسر نہیں ہیں حکومت کی ترجیحات میں یہ نصف سے زائد آبادی کو سہولیات دینا ترجیحات شامل نہیں ہے ضلع جھنگ کی مکمل آبادی ستائیس لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اس میں تقریبا نصف آبادی کو تعلیم کی وہ بہتر سہولیات میسر نہیں ہیں اسکا بنیادی مسہلہ لڑکیوں کی تعلیم کے لئے بجٹ بھی لڑکوں کے مقابلے کم مختص ہوتا ہے.جھنگ کے برسر اقتدار لوگ جھنگ کے لئے کوئی خاص مراعات لینے میں بظاہر تو ناکام نظر آتے ہیں.لیکن بجٹ میں لڑکیوں کی تعلیم کے بجٹ کی شرح کچھ حوصلہ افزا نہیں ہے.بجٹ میں لڑکیوں کی تعلیم کے لئے نہ تو سہولیات میں اضافے کی بات کی گئی اور نہ ہی انکی تعداد بڑھانے کی.بلکہ مطلوبہ سہولیات کو کچھ بہتر بنایا گیا ہےلیکن لڑکیوں کی ثانوی سطح پر تعلیم جاری نہ رکھ پانے میں جو بنیادی مسہلہ ہے وہ آمدورفت کا ہے.یہاں تک کہ شہر جھنگ میں لڑکیوں کے کالج کے لئے بھی صرف ایک بس دستیاب ہے.حکومت اس مسہلے کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ نہیں ہے. کیونکہ لڑکیوں کا اکیلے سکول جانا بھی ممکن نہیں ہے.اور بجٹ میں
اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں کی گئی ہے تو جب تک آبادی کے نصف سے زائد کو ہم بہتر تعلیمی سہولیات نہیں دیں گے ہم کیسے ایک بہتر ترقی یافتہ قوم بن سکتے ہیں کیونکہ ایک باشعور اور پڑھی لکھی عورت ہی ایک بہتر قوم بنا سکتی ہے. اور اگر ایک عورت باشعور ہے تو ہی وہ اپنی گود میں باشعور نسل.کو پروان چڑھاسکتی ہے.مزید یہ کہ بجٹ میں اس دفعہ جہاں ہر چیز پر بے بہا ٹیکس لگائے گئے ہیں اور اس کے نتیجے میں مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے. تو حکومت کی جانب سے تعلیم.اور صحت کے بجٹ میں بھی کمی کی گئی ہے. پہلے ہی ہم اپنی جی ڈی پی کا محض تین سے چارفی صد ہی تعلیم پہ خرچ کرتے ہیں. لیکن اب اس میں بھی کوئی خاطر خواہ نئی پالیسیز مرتب نہیں کی گئی ہیں. مزید اپنے ضلع جھنگ کی بات کریں تو یہاں پہلے ہی تعلیم کا معیار اس معیار کا نہیں ہے. ستائیس لاکھ آبادی والے اس شہر میں اعلیٰ معیار کا ایک بھی تعلیمی ادارہ نہیں ہے. تو جب تعلیم معیاری نہیں ہوگی تو اسکا اثر لوگوں کے معیار زندگی پر بھی پڑے گا. اور لڑکیوں کی تعلیم اگر اچھی نہیں ہوگی تو معاشرے پر اس کے بد ترین اثرات پڑیںنگے.حکومت کو چاہیے کہ وہ بجٹ میں تعلیم کو سب سے بڑی ترجیح رکھیں تاکہ معاشرہ ترقی کر سکے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.