اہم خبرِیں

خوامخواہ کی مقابلے بازی اور ہم۔

میں نے دیکھا ہے کہ یہ نام نہاد مقابلے بازی انسان کو کہیں کا نہیں رہنے دیتی۔ خوامخواہ حسد میں پڑ کے ہم دوسروں کے ساتھ ساتھ اپنا بھی خانہ خراب کرنے میں لگے رہتے ہیں۔ مجھے نہیں پتہ یہ کس کی تحریر ہے مگر ہے بڑی پْر تاثیر اور معنی خیز۔اسکو پڑھ کے مجھے بھی اپنی اصلاح احسن رنگ میں کرنے کا موقع ملا ہے۔ خیر میری کوشش یہ ہی ہوتی ہے کہ رشک کیا جائے، نہ کہ حسد۔ کیونکہ فائدہ کوئی بھی نہیں ہوتا اور آپ خوامخواہ اپنا خون جلاتے رہتے ہیں۔
”?آج صبح میں جوگنگ کررہا تھا، میں نے ایک شخص کو دیکھا جو مجھ سے آدھا کلومیٹر دور تھا
میں نے اندازہ لگایا کہ وہ مجھ سے تھوڑا آہستہ دوڑ رہا ہے، مجھے بڑی خوشی محسوس ہوئی، میں نے سوچا اسے ہرانا چاہئے۔
تقریبا ایک کلو میٹر بعد مجھے اپنے گھر کی جانب ایک موڑ پر مڑنا تھا، میں نے تیز…?…دوڑنا شروع کر دیا
کچھ ہی منٹوں میں، میں دھیرے دھیرے اس کے قریب ہوتا چلا گیا
جب میں اس سے 100 فٹ دور رہ گیا تو مجھے بہت خوشی ہوئی، جوش اور ولولے کے ساتھ میں نے تیزی سے اسے پیچھے کردیا
میں نے اپنے آپ سے کہا کہ
“یس!! میں نے اسے ہرادیا”

حالانکہ اسے معلوم ہی نہیں تھا…?…کہ ریس لگی ہوئی ہے۔
اچانک مجھے احساس ہوا کہ اسے پیچھے کرنے کی دْھن میں، میں اپنے گھر کے موڑ سے کافی دور آگیا ہوں۔
پھر مجھے احساس ہوا کہ میں نے اپنے اندرونی سکون کو غارت کردیا ہے، راستے کی ہریالی اور اس پر پڑنے والی سورج کی نرم شعاعوں کا مزہ بھی نہیں لے سکا۔
چڑیوں کی…?…خوبصورت آوازوں کو سننے سے محروم رہ گیا۔
میری سانس پھول رہی تھی، اعضائ میں درد ہونے لگا، میرا فوکس میرے گھر کا راستہ تھا اب میں اس سے بہت دور آگیا تھا۔
تب مجھے یہ بات سمجھ میں آئی کہ ہماری زندگی میں بھی ہم خوامخواہ کمپیٹیشن کرتے ہیں، اپنے coـworkers کے ساتھ، پڑوسیوں،…?…دوستوں، رشتے داروں کے ساتھ، ہم انہیں یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم ان سے بہت بھاری ہیں، زیادہ کامیاب ہیں، یا زیادہ اہم ہیں، اور اسی چکر میں ہم اپنا سکون، اپنے اطراف کی خوبصورتی، اور خوشیوں سے لطف اندوز نہیں ہوسکتے۔
اس بیکار کے مقابلے کا سب سے بڑا پرابلم یہ ہیکہ یہ کبھی ختم نہ…?…ہونے والا چکر ہے۔
ہر جگہ کوئی نا کوئی آپ سے آگے ہوگا، کسی کو آپ سے اچھی جاب ملی ہوگی، کسی کو اچھی بیوی، اچھی کار، آپ سے زیادہ تعلیم، آپ سے ہینڈسم شوہر، فرمانبردار اولاد، اچھا ماحول، یا اچھا گھر وغیرہ۔
یہ ایک حقیقت ہے کہ آپ خود اپنے آپ میں بہت زبردست ہیں، لیکن اس کا…?…احساس تب تک نہیں ہوتا جب تک کہ آپ اپنے آپ کو دوسروں سے کمپیئر کرنا چھوڑ نہ دیں۔
بعض لوگ دوسروں پر بہت توجہ دینے کی وجہ سے بہت نروس اور غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں، اللہ نے جو نعمتیں دی ہیں ان پر فوکس کیجئے
اپنی ہائٹ، ویٹ، شخصیت، جو کچھ بھی حاصل ہے اسی سے لطف اٹھائیے۔
اس…?…حقیقت کو قبول کیجئے کہ اللہ نے آپ کو بھی بہت کچھ دیا ہے
اپنے آپ پر فوکس کیجئے
صحت مند زندگی گزاریئے
اپنے بچوں کو کبھی بھی کسی دوسرے سے کمپیئر نہ کریں
کبھی ان سے نہ کہیں کہ
“دیکھ!!?فلاں کا بچہ کتنا اچھا ہے”۔
مقابلہ بازی یا تقابل ہمیشہ
زندگی کے لطف پر ڈاکہ ڈالتے ہیں۔
یہ آپ کی زندگی کے مزے کو کرکرا کر دیتے ہیں۔
تقدیر سے کوئی مقابلہ نہیں، سب کی اپنی اپنی تقدیر ہوتی ہے، تو صرف اپنے مقدر پر فوکس کیجئے.
?دوڑیئے ضرور! مگر اپنی اندرونی خوشی اور سکون کیلئے”۔
لیکن یہاں ایسے لوگ بھی تو ہیں جو اپنی تقدیر خود بدلنے کا بیڑہ اْٹھائے ہوئے ہوتے ہیں۔ اور اْن کا خیال ہوتا ہے کہ اگر مسمم ارادہ ہو تو تقدیر کو بدلا بھی جا سکتا ہے۔ بس اسکے لئے مستقل مزاجی کی ضرورت ہوتی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.