جینے کی سزا ، بے جرم و خطاء

ٹھنڈے ٹھار ڈرائنگ روم میں سارے دوست بیٹھے ٹیلی وژن دیکھ رہے تھے کہ ٹیلی وژن پرایک رپورٹ چلنا شروع ہوگئی صوبہ سندھ کا ایک گاﺅں مزار جسکانی ۔ گاﺅں کا ایک گندہ تالاب ہے جس میں جانور پانی پی رہے ہیں اور اُسی تالاب سے گاﺅں کی عورتیں اور بچے بھی پینے کیلئے پانی بھر رہے ہیں ۔ مردہ جانور بھی قریب ہی پڑے ہوئے ہیں ۔یہ ویڈیو دیکھ کر سارے دوست افسوس کرنے لگے کہ نئے پاکستان نے بھی ان لوگوں کیلئے کچھ نہیں کیا۔
ایک دوست کہنے لگا” بھائی خُدا کا خوف کرو بارہ دنوں میں تو ملک کی تقدیر نہیں بدل سکتی ۔کچھ صبر تو کرو“
بھولے نے بھی اُ سے اتفاق کرتے ہوئے پوچھا
” اچھا اتنا بتادو کہ نئے پاکستان کی تبدیلی کی دستا ویز میں ملک کے ان 40فیصد بھوکے ننگے گندہ پانی پینے والوں کی قسمت بدلنے کا ذکر کس صفحہ پر ہے ؟ “ اسی اثنا میں ٹی وی پر گیت چلنے لگا ۔
ہے یہ جینے کی سزا….بے جرم و خطائ


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.