[wp_news_ticker_benaceur_short_code]

یہود وہنود کا ایجنٹ

[mashshare]

بھارتی آبی جارحیت کے خلاف جلوس میں بھارت کے خلاف نعرہ بازی زوروں پر تھی۔جلوس کے ایک رہنما تقریر کر رہے تھے۔
”لوگو!بھارت پاکستان کو تباہ کرنا چاہتا ہے‘ وہ پاکستان کا پانی روک کر پاکستان کی زمینوں کو بنجر کر دے گا۔ہمیں قطرے قطرے کا محتاج کر دےگا۔ بھارت‘ پاکستان کی طرف آنےوالے دریاﺅں کا نہ صرف رخ موڑ رہا ہے بلکہ ان پر ڈیم بنا کر پانی سے ہمیں محروم کر رہا ہے۔ یہ اتنی بڑی سازش ہے کہ ساری قوم کو متحد ہو کر اس کا مقابلہ کرنا چاہےے۔ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس بھی بھارت کے ساتھ مل گئی ہے۔“
اس جلوس میں ایک شخص نے سوال کر دیا۔
”جناب انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس ویسے بھارت کے ساتھ نہیں مل گئی۔ آپ نے سندھ طاس معاہدہ میں لکھ دیا تھا کہ اگر پاکستان بھارت سے آنےوالے پانی پر ڈیم نہیں بنائے گا تو بھارت پانی روکنے کا حق رکھتا ہے۔ معاہدہ کرنے اور ڈیم نہ بنانے کا کون ذمہ دار ہے؟


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.