اہم خبرِیں

عید الفطر: کوئٹہ اور اسلام آباد میں‌ چاند نظر نہیں‌ آیا، مرکزی کمیٹی کا اجلاس جاری

کراچی:پاکستان میں ماہِ شوّال 1441 ہجری کا چاند دیکھنےکے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اسلام آباد، کوئٹہ سے تاحال چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوسکی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ماہ شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت کراچی میں ہوا جس میں رویت ہلال کمیٹی کے ارکان،زونل کمیٹی ممبران اور نیوی کےماہرین بھی شریک ہوئے۔ رویت ہلال کمیٹی کی تکنیکی معاونت کیلئے محکمہ موسمیات سپارکو کے ارکان بھی اجلاس میں موجود تھے۔

چاند سے متعلق اعلان ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کی روشنی میں بعد نماز مغرب کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: چاند کے معاملے پر وفاقی وزرا فواد چوہدری کی حمایت میں آگئے

کوئٹہ، اسلام آباد، پشاور، لاہور، سمیت دیگر علاقوں میں رویت ہلال کمیٹی کی زونل کمیٹیوں کا اجلاس بھی ہوا جس میں مختلف علاقوں سے شہادتیں وصول کی گئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں مین مطلع صاف ہے، چاند نظر آنے کا وقت 7 بج کر 55 منٹ سے 8 بج کر 9 منٹ تک ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد زونل کمیٹی نے یہ بتایا کہ انہیں ساڑھے 8 بجے تک چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

اپ ڈیٹ: 8:40

کوئٹہ زونل رویت ہلال کمیٹی کااجلاس 8 بج کر 35 منٹ پر ختم ہوا، زونل کمیٹی کی سربراہی قاری عبدالرشید کررہے تھے، جنہوں نے اجلاس ختم ہونے کے بعد بتایا کہ کوئٹہ میں چاندنظرنہیں آیا، چاندسےمتعلق کوئی شواہدموصول نہیں ہوئی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کےفیصلےکےمنتظرہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری اعلان کرچکے ہیں کہ سائنسی اعتبار سے چاند کی پیدائش آج ہوجائے گی اورپاکستان میں کل عید الفطر منائی جائے گی جبکہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور وضاحت کرچکے ہیں کہ چاند کے اعلان کا حتمی اختیار رویت ہلال کمیٹی کو ہی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.