Latest news

ایڈ وانس ادائیگی

اُمید وار اسمبلی جلسے میں تقریر کئے جا رہا تھا لیکن کوئی شخص تالی نہیں بجا رہا تھا، وہ کہہ رہا تھا۔
٭ آپ کے سارے مطالبات منظور ۔ لیکن کوئی تالی نہیں
٭ آپ کے محلے کیلئے نیا ہسپتال۔ کوئی تالی نہیں
٭ آپ کی سڑک منظور۔ کوئی تالی نہیں
آخر اُس نے پوچھا کیوں بھائی آپ کوئی مسئلہ حل نہیں کرانا چاہتے ہیں آپ خاموش کیوں ہیں ؟
اِ س پر جلسے سے ایک شخص کھڑا ہو گیا اور کہنے لگا ۔
” جناب! آپ کے وعدوں کی ایکسپائری ڈیٹ 25جولائی ہے ۔ آپ نے الیکشن کے بعد تواِدھر آ نا نہیں لہذا مہر بانی کریں اور جتنے ووٹ آپ کو چاہییں ان کی پانچ سو روپے فی ووٹ کے حوالہ سے ایڈوانس ادائیگی کردیں“ شکریہ


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.