اہم خبرِیں
مریخ پر پانی سے بھرے سمندرکبھی نہیں تھے، سائنسدان گلوکار بلال سعید نے مسجد میں گانے کی ریکارڈنگ پر معافی مانگ لی ایران پر اسلحے کی پابندی میں توسیع کی جائے، عرب ممالک بل گیٹس نے پاکستان کی کورونا کے خلاف کامیابی کو تسلیم کر لیا کورونا سے نمٹنے میں پاکستان دنیا کے لیے مثال ہے، اقوام متحدہ مسجد وزیرخان میں گانے کی عکس بندی، منیجر اوقاف معطل چمن، بم دھماکہ 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی حب ڈیم، پانی کی سطح میں ریکارڈ اضافہ لاک ڈاؤن کے بعد کراچی میں تفریحی مقامات کھل گئے سپریم کورٹ کا کراچی سے تمام بل بورڈز فوری ہٹانے کا حکم پاکستان کو اٹھارویں ترمیم دی اس لیے مقدمات بن رہے ہیں، ، زردار... وفاق کے اوپر کوئی وزارت نہیں بن سکتی، اسلام آباد ہائی کورٹ پاکستان پوسٹ آن لائن سسٹم سے منسلک اختیارات کا ناجائز استعمال، چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ر... موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گندم کی پیداوارکم ہوئی، وزیراعظم اسٹاک مارکیٹ، کاروباری حجم 4 سال کی بلندترین پرپہنچ گیا سائنسی انقلاب، مرے ہوئے شخص سے "حقیقی ملاقات" ممکن آمنہ شیخ نے دوسری شادی کرلی؟ آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری افغانستان لویہ جرگہ، 400 طالبان کی رہائی کی منظوری

کرونا کے دنوں میں فریضہ حج

کبھی سوچابھی نہ تھازندگی میں یہ دن بھی دیکھناپڑے گاجب میں نے ٹی وی پرنیوز دیکھی کہ طواف کعبہ روک دیاگیادل میں شدیددردہوااورآنکھوں سے آنسوجاری ہوگئے یقیناً اس نیوز سے تمام مسلمانوں کے ساتھ ایساہواہوگاکیایہ ہمارے گناہوں کی وجہ سے ہورہاہے ہم اپنی آخرت کے بجائے دن کی فکرکرنے میں لگے ہیں آج کل لوگ مسجد میں جاتے ہیں تو ادھرادھردیکھتے ہیں کہہ کون کون مجھے دیکھ رہا ہے اگرکوئی نہ دیکھ رہا ہوں تو نماز کا مزہ ہی نہیں آتا جب لوگ آپ کو مولانا صاحب یا حاجی صاحب کرکے بلائیں تو اندرعجیب سے خوشی ہوتی ہے شاید اس وقت کچھ لوگوں پرشیطان کی گرفت مضبوط ہوتی ہے جس وجہ سے وہ مغرور ہوکرخود کو اعلیٰ سمجھنے لگتے ہیں اور آج کل لوگ حج عمرہ کرنے کیلئے جانے سے پہلے حج کے فرائض سے پہلے ایک سیلفی فیسبک پر ڈالنا فرض سمجھتے ہیں یہ کئی لوگوں کیلئے اذیت ہوتا ہے اور کئی لوگ مایوس ہوجاتے ہیں کہہ رب ہمیں موقع کیوں نہیں دیتا اسی وجہ سے میری ان لوگوں سے گزارش ہے کہ حج عمرہ کی سیلفی فیسبک پر ڈالنے سے پہلے ان لوگوں کے بارے میں ضرور سوچ لینا کہہ جو لوگ دو وقت کا کھانا پورانہیں کرسکتے وہ آپ کی سیلفی دیکھ کر مایوس نہ ہوں تو کیا کریں اورمایوسی گناہ ہے جس میں آپ بھی برابرکے شریک ہوجاتے ہیں کچھ لوگ حج عمرہ پرجانے سے خود کوعام لوگوں سے خود کو اعلیٰ یا خاص سمجھنے لگتے ہیں یہ تو رہی ہم عام لوگوں کی بات وہ لوگ مغرور نہ ہوئے جنہوں نے پانی کی پیاس کیلئے دوڑلگائی تواللہ پاک نے صفا مرواکی دورہی فرض وواجب میں شمارکردی اوروہ لوگ بھی اپنی مغفرت کی دعاکراتے رہے جنہیں دنیا میں ہی جنت کی بشارت مل گئی۔حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے ہرسال لوگ لاکھوں کے تعدا میں جوق درجوق حج بیت اللہ کا رخ کرتے ہیں حج دنیا کا سب سے بڑااجتماع ہے حج سیکورٹی ،حفاظت،صحت وعلاج،نقل وحمل رہائش اور کھانے پینے کی چیزوں کی فراہمی سعودی حکام کیلئے بہت بڑاچیلنج بھی ہوتا ہے ہرسال عازمین حج کی اتنی بڑی تعدادکیلئے رہائش ،خوراک،نکاسی آب اور ہنگامی صورت سے نمٹنے کیلئے ہروقت تیاررہنا پڑتا ہے مگرسعودی حکومت غیرمعمولی انتظامات کرتی ہے دنیا بھرسے فریضہ حج کیلئے عازمین حجاز کا اضافہ ہوررہا ہے اور ابھی یہ سلسلہ جاری رہے گاسعودی حکومت کا کہنا ہے اس سال 30سے چالیس فیصدحجاج کرام کے زیادہ آنے کی توقع ہے حج کیلئے سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کیے گئے ہیں24گھنٹے وقفے وقفے سے ہیلی کاپٹربیت اللہ کے گرد چکرلگائیں گے تاکہ کسی ناگہانی صورت سے اللہ پاک بچائے اور شیاطین کی چالوں سے محفوظ رہا جائے باہر ممالک سے آئے عازمین حج کیلئے ٹریفک کی روانی کیلئے بھی ٹریفک وارڈنز کو ہدایت جاری کردی ہے تاکہ وہ لوگوں کوپریشانی سے نکال سکیں۔ سعودی عرب کے داخلی راستوں بڑی شاہراہوں،چوکوں اور جدہ کی طرف جانے والے راستوں کی بھی نگرانی کی جارہی ہے تاکہ آنے والے عازمین حجاز کو کسی پریشانی کاسامنا نہ کرنا پڑے کیونکہ 8ذولحج سے 12ذوالحجہ کو بیت المقدس میں جو عبادات کیجاتی ہیں انہیں اسلامی اعتبارسے حج اور ان اداکی گئی عبادات کومناسک حج کہتے ہیں اس دنیا میں جتنے بھی صاحب استطاعت لوگ ہیں ان پر ایک مرتبہ حج فرض ہے اور باقی وہ جتنی مرتبہ بھی حج کرے گا وہ اس کا نوافل حج ہوگافرضیت حج کی پانچ شرطیں ہیں ایک مسلمان ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ غیرمذہب نہ تو حج کرسکتا ہے اور نہ ہی اس پرفرض ہے اسلیے کلمہ طیبہ دل سے پڑھنا اللہ کو لاشریک ماننا نبی کریم ۖ کواللہ کا آخری نبی ماننا اور اللہ تعالیٰ کی آسمانی کتابوں پر یقین لانا اس سے انسان مسلمان ہوتا ہے دوسری شرط عقل ہے یعنی پاگل مجنوں پرحج نا فرض ہے نہ ہی واجب ہے چاہے وہ مسلمان ہی کیوں نہیں کیوں کہ اسے اچھے برے اورنہ ہی حرام حلال کی تمیز ہے اسی وجہ سے پاگلوں اور مجنوں پربھی حج فرض نہیں تیسری شرط بلوغ ہے یعنی بچے پر بھی حج فرض نہیں کیونکہ بچے عبادات کو نہیں سمجھتے مگرجب وہ بلوغت سے نکل کے جوانی میں آتا ہے تو اس پر بھی حج فرض ہوجاتا ہے چوتھی شرط یہ کہ چوتھی شرط آزادی ہے کیونکہ آزادی اللہ پاک کی نعمت ہے غلام یا بندی پر حج فرض نہیں چاہے وہ مالدار،سمجھدار اوربالغ ہو مگرقیدی ہوتو اس پربھی حج فرض نہیں کیونکہ جب تک وہ آزاد نہ ہوگا اس پربھی حج فرض نہیں ہوگا مگرجب وہ اللہ کی رضا سے آزاد ہوگا تو اسے یہ فرض ضرور نبھانا ہوگاپانچویں شرط استطاعت ہے یعنی حج ان لوگوں پر فرض ہے جو جسمانی ومالی حالت سے مضبوط ہوں حضورنبی کریم ۖ کاارشادربانی ہے جواللہ کے حکم کی تعمیل کوبجالاکے حج کرتا ہے اوردوران حج فسق وفجوز سے کام لے تو اسکے گناہ ایسے معاف کردیے جائیں گے جیسے کہ وہ ابھی ماں کے پیٹ سے جنما ہو۔فریضہ حج کی ادائی میں متعدد حکمتیں دکھائی دیتی ہیں پہلی حمت:دنیاوی مشاغل مال،اولاد،کاروبار،یہ سبھی امور ایسے ہیں جوانسان کواس کے رب سے دوررکھتے ہیں حج کی ادائی کیلئے ان سب کو عرصہ معین تک بھول کر رب کریم کی بارگاہ میں حاضری کی سعادت نصیب ہوتی ہے2. اسلام میں ایثار قربانی کا رب کریم کے ساتھ قربت کا بہترین ذریعہ ہے تمام عبادات میں مالی قربانی و جسمانی قربانی اور حج مالی وجسمانی قربانی کا نا م ہے اور جو کوئی یہ دونوں قربانیاں دینے کیلئے راضی ہوجا تاہے تواللہ پاک کی قربت حاصل کرلیتا ہے 3. حج ہی ایک ایسا فریضہ ہے جہاں دنیا کے تمام مسلمان جمع ہوکرایک ہی صف میں کھڑے ہوجاتے ہیں جہاں امیرغریب میں کوئی انترنہیں ہوتا4. اسلام میں مساوات کے مسئلے کو جس طرح بیان کیاوہ کسی سے چھپا ہوا نہیں امیرغریب،بادشاہ یہاں تک کہ مخلتف زبانیں بولنے واولے ایک ہی رب کے سامنے ایک ہی لباس میں کھڑے ہو کے سرخم تسلیم کرتے ہیں اور اللہ کے حکم کی پیروری کرتے ہوئے صدائیں بلند کرتے ہیںلبیک الٰلھم لبیک 5. حج ایسا فریضہ ہے جس میں زمین کی سیرکرو کے ارشاد پر عمل بھی ہے اور گستاخ قوموں کی تباہی وبربادی کیمناظردیکھ کرعبرت بھی حاصل ہوتی ہے 6. اسلام کی ہرعبادات میں آپ کسی قسم کا لباس پہن سکتے ہیں مگر حج کے دوران خاص لباس پہن کرہی حاضری دینا لازم ہے یہ لباس کفن جیساہے تاکہ حج کرنے والا بندہ اپنی موت کو یادکرکرکے استغفارکرتارہے 7. تمام عبادات میں عقل دخل اورغلبہ ہے مگرحج ایسا فریضہ ہے جس میں عشق و محبت کی فوقیت حاصل ہے احرام کا لباس،بیت اللہ شریف کاطواف،صفامروہ کی سعی،منیٰ،عرفات مزدلہ کی وادیوں میں گھومنا،رمی جمار،قربانی یہ سبھی امورعشق ومحبت کو ظاہرکرتے ہیں 8. حج 9ہجری میں فرض ہوا اور بیت اللہ کفروشرک اور ظلمتون سے پاک ہوکرعبادات ابراہیمی کامرکز قرارپایا حج عمربھرمیں ایک بار ہر صاحب استطاعت مسلمانوں پر فرض ہے اس کے لیے مہنہ اور تاریخیں مقرر ہیں. ٭حج میں تین فرض اور پانچ واجبات ہیں ،احرام باندھنا،عرفات میں ٹھرنا،طواف زیادت،(وقوف عرفات کے بعد 10ذوالحجہ کودوسراسرمنڈوانے یاکتروانے کے بعدکیا جاتا ہے) حج کے واجبات میں مزدلفہ میں وقوف،شیطان کوکنکریاں مارنا،قربانی کرنا،حلق/قصرکرنا،طواف زیارت کے بعد صفامروہ کو سعی کرنااور وطن لوٹنے سے پہلے طواف وداع کرلیا جائے تو دل کو دلی سکون ملتا ہے۔ اس موبائل کے دور میں جب کوئی حج کرنے جاتا ہے تو یاتو وہ دوستوں سے رخصتی کے وقت ملنے جاتاہے یا دوست مبارک دینے کیلئے دوڑے چلے آتے ہیں جس سے آپس میں پیار محبت بڑھتا ہے ہم سب جانتے ہیں کہ حج اسلام کا آخری رکن ہے اور جس نے اسے پالیا اس نے کامل ایمان پا لیا مگرایک با ت کا خاص خیال رکھنا چاہیے کہ حج پرجانے سے پہلے تمام گناہوں سے تائب ہونا ضروری ہے جس کا حق کھایا ہے اسے اس کا حق لوٹا دے یا اس سے معافی مانگ لے کیونکہ یہ حقوق العباد ہے جسے خود اللہ پاک بھی معاف نہ کرے گامگریہاںتو سب الٹا کام چل رہا ہے کہ ہم تمام عبادات بڑے اہتمام کے ساتھ اداکرتے ہیں مگران کے تقویٰ کی دنیا صرف عبادات تک محفوظ ہے مادی زندگی تقویٰ کی قیدسے آزاد ہے وہ عام دنیا دوروں کی طرح جھوٹے ،بددیانتی اور خیانت کا اتکاب کرتے ہیں اور انہیں ضمیرتک ملامت نہیں کرتاآج کل کے دور میں عام سی مثالیں ہیںکہ کسی نے اپنے باپ کی جائیداد ہڑپ کرکے بہن بھائیوں کا حق مارا اورحج کرکے حاجی صاحب بن گیااور آج کل لوگ قرض لوٹانا دور کی بات کوئی قرض لینے آئے تو اس پر مارکٹائی یا تھانہ کچہری کے چکرلگوالیتے ہیں مگرحج عمرہ نہیں چھوڑتے ۔تقویٰ کی جانچ ہمارے رویے اور کردارسے ہوگی مگریہاں توانسان مگرمچھ،لومڑی،بھیڑیے،سانپ،بچھو ہیں جو ایک دوسرے کا حق کھانے میں کسرنہیں چھوڑتے مگرحج عمرہ کی ادائیگی میں آگے آگے ہوتے ہیں اسی کا نام ریاکاری ہے حج عمرہ بھی تب ہی فائدہ دے گا جب اس سے پہلے توبہ کی توفیق ملے اسی لیے حج پرجانے سے پہلے دوستوں،رشتہ داروں اورہمسائیوں کے پاس چل کرجائے اگرلوگوں نے دل سے معاف کردیا تو حج قبول ورنہ حج بیکار ہے دل میں کفرکی موٹی موٹی تہیں جمی ہوں تو تقویٰ کیسا اسی لیے حج سے پہلے حقوق العباد پرضرورسوچیں کیونکہ انسان کوپتا ہوتاہے اس نے کس کا حق کھایا ہے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.