Latest news

جشن ابلیس

عید چاند نظر آتے ہی جو نہی ابلیس آزاد ہواس نے شہر کے بڑے تاجروں کے اعزاز میں جنہوں نے مہنگائی کرکے لوگو ں کو لوٹا تھا ایک شاندار عشائیہ دیا۔
ابلیس نے اپنی صدارتی تقریر میں ان تاجروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس کی غیر موجودگی میںاسکے نام کی لاج رکھی وگرنہ جہاں کوئی خرابی ہوتی تھی اس کوموردِ الزام ٹھہرایا جاتا تھا ۔
اس نے مزید کہا کہ آپ ناجائز منافح خور تاجروں نے ثابت کیا ہے کہ مجھ پرسارے الزامات درست نہیںہیں کہ ہر ایک کومیں ہی بہکاتا ہوں اگر آپ لوگ ہمت کریں تو دنیا میں اب مری مزید ضرورت ہی نہیں رہے گی۔
تاجروں کے نمائندوں نے اگلے سال کے ماہ رمضان میں بھی اس کے فرائض سرانجام دینے کاوعدہ کیا اور خوشی خوشی یہ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.