Latest news

رابی پیرزادہ نےعمرے کی سعادت حاصل کرلی

رابی پیرزادہ نےعمرے کی سعادت حاصل کرلی

شوبز چھوڑنے والی رابی پیر زادہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اپنی تصاویر اور خوبصورت پیغام میں رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ “اور میرا اللہ جب جسے چاہے بلالے”۔

رابی پیر زادہ ان دنوں مکہ مکرمہ میں موجود ہیں، جہاں سے انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

اپنے پیغام میں رابی کا مزید کہنا تھا کہ مکہ سے جانے کو دل نہیں کرتا۔ عمرہ کرکے بھی کعبہ شریف کو دیکھتے رہنا ادھر وقت گزارنے کا ثواب ملتا ہے۔ جب خانہ کعبہ کو دیکھیں دعا ضرور کریں۔

انہوں نے لوگوں سے بھی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ “آپ جب بھی خانہ کعبہ کو دیکھیں تو ضرور دعا کیا کریں”۔

رابی کی جانب سے ایک اور ٹوئٹ میں خانہ کعبہ کی مختلف تصاویر بھی شیئر کی گئیں، جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں ایک آرٹسٹ ہوں، پینٹنگز کرتی ہوں لیکن یقین مانیے میں نے دنیا میں اس سے ہترین جگہ نہیں دیکھی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ مکہ مکرمہ میں خود کو اللّہ کا مہمان محسوس کر رہی ہوں، میں اسے ہر جگہ دیکھتی ہوں، یہاں مجھے اپنے اپنے گھر، اپنی فیملی، اپنی پینٹنگز اور اپنی زندگی یاد نہیں، مجھے جو یاد ہے وہ بس یہ کہ میں ایک ایسی جگہ سانس لے رہی ہوں جس کی میزبانی خالق کے علاوہ کوئی اور نہیں کرسکتا۔

رابی نے اپنی ایک ٹوئٹ میں لبیک الھم لبیک بھی لکھا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں رابی پیرزادہ ایک عالم دین کے ساتھ بیٹھ کر قرآن پاک کی تلاوت ترجمہ کرتی نظر آئیں ۔ اداکارہ نے پوسٹ میں واضح کیا تھاکہ نئے سال میں اسلامی تعلیمات کی ترویج کرتے ہوئے قرآن سمجھ کر پڑھوں گی۔ نئےسال میں مجھے دین سیکھنا اور پھیلانا ہے۔ اور وہ بھی ترجمے کے ساتھ، کچھ وقت اللہ کو دے کر آپ بھی دیکھیں کیا پتہ آپ کی زندگی بھی بدل جائے‘‘


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.