Latest news

مردان: ننھی عاصمہ کےقتل کی تفتیش کیلئے مبینہ شخص کاڈی این اے میچ کرانے کامرحلہ شروع

لاہور: ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر اشرف طاہر نے کہا ہے کہ مردان کی عاصمہ کے جسم سے لیے گئے نمونوں سے ثابت ہوا کہ بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی اور اس سے متعلق رپورٹ خیبر پختونخواہ پولیس کو بھیج دی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ اگلا مرحلہ عاصمہ کے نمونوں اور مبینہ شخص کے ڈی این اے میچ کرنے کا ہے ۔ڈاکٹر اشرف طاہر نے بتا یا کہ پنجاب فرانزک کو عاصمہ کے سر کے بال ،ناخن، کپڑے ،جوتے او ر گلاس سمیت دیگر مواد بھجوایا گیا جس سے ڈی این اے ٹیسٹ کیے گئے تو بچی کے ساتھ زیادتی کے ثبوت ملے ۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخواہ حکومت نے 200افراد کے ڈی این اے کے نمونے لیے جن میں سے مبینہ شخص کا ڈی این اے میچ کرانے کا مرحلہ اب شروع ہو گا ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.