Latest news

چارپائی کے ساتھ باندھ کر بیوی کا پاؤں کاٹنے والا ظالم شوہر گرفتار

چارپائی کے ساتھ باندھ کر بیوی کا پاؤں کاٹنے والا ظالم شوہر گرفتار

مظفر گڑھ: پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کے ایک علاقے میں بیوی کو چارپائی کے ساتھ باندھ کر بیوی کا پاؤں کاٹنے والا ظالم شوہر گرفتار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق چند دن قبل مظفر گڑھ کے علاقے پتی سلطان محمود میں ایک ظالم شوہر عتیق الرحمٰن نے بیوی کو پیسے نہ دینے پر چارپائی سے باندھا اور اس کا پاؤں کاٹ ڈالا، پولیس نے اسے آج گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم عتیق نشے کا عادی ہے، اور اس نے پیسے نہ ملنے پر بیوی کا پاؤں کاٹ دیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ چند دن قبل مظفر گڑھ تھانہ سنانواں کی حدود میں پیش آیا تھا، ظالم شوہر نے پیسے نہ دینے پر اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے چارپائی کے ساتھ باندھ کر بایاں پاؤں ٹخنے سے اوپر کاٹ دیا، شور شرابا کرنے پر خاتون کے والد نے آ کر اپنی بیٹی کی جان بچائی۔

شدید زخمی خاتون کو تشویش ناک حالت میں نشتر اسپتال ملتان منتقل کیا گیا تھا، خاتون کے والد نے الزام لگایا کہ ان کا داماد قتل کی نیت سے اپنی بیوی پر تشدد کر رہا تھا، جس پر پولیس نے ملزم عتیق کے خلاف اقدام قتل اور اعضا کاٹنے کے تحت مقدمہ درج کیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.