Latest news

محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ پھر ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد : محکمہ موسمیات  نے ایک مرتبہ پھر ملک بھر میں بارشوں  کی پیشگوئی کردی ہے،  محکمہ موسمیات کے مطابق  بالائی وسطی پنجاب،   مظفرآباد، سندھ کے اکثر اضلاع،  خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان جنوبی پنجاب اور اسلام آباد میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے اگلے چند روز کے دوران ہزارہ، مالاکنڈ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا01، بالائی وسطی پنجاب 03، مظفرآباد 08، سندھ کے اکثر اضلاع، گلگت بلتستان جنوبی پنجاب4، اسلام آباد اور گوادر میں 35 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔کراچی میں ایک بار پھر بادل برسے جس کے ساتھ ہی کے الیکٹرک نے اپنی روایات برقرار رکھی اورشہر کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ تین روز بارش کی نوید سنائی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.