سوئس کمپنی تازہ ہوا فروخت کرنے لگی

جنیوا: سوئٹزرلینڈ کی ا یک کمپنی نے اب  ایسے سربند بوتلیں اور ڈبوں کی فروخت شروع کردی ہے جس میں تازہ ہوا بھری ہوتی ہے اور جسکی قیمت 19پونڈ مقرر کی گئی ہے۔ ہوا فروخت کرنے کا کام یہاں حال ہی میں قائم ہونے والی کمپنی سوئس بریز کررہی ہے۔ جسکے مالک موریز کراہنمان کا کہنا ہے کہ وہ پہاڑوں پر سے تازہ ہوا  جمع کرتے ہیں ۔ انکا کہناہے کہ جو لوگ سانس کے مریض ہیں وہ اگر  ہر گھنٹے پر30سے 50بار اس ہوا کو سانس کے ذریعے اپنے پھیپڑوں میں  داخل کریں تو انہیں خاطر خواہ فائدہ ملے گا۔ ہوا کے ڈبوں اور بوتلوں پر’’ فریش ایئر ‘‘ کا لیبل لگادیا گیا ہے۔ واضح ہو کہ سوئٹزرلینڈ بہترین آب و ہوا کا ملک ہے جبکہ اسکے پہاڑی علاقوں کی ہوا کا کوئی جواب ہی نہیں جہاں ہر وقت انتہائی نفیس ، غیر آلودہ ہوا چلتی ہے تاہم ان بوتلوں اور ڈبوں سے وہ لوگ بھی فائدہ اٹھاسکیں گے جو پہاڑی علاقوں یا اس ملک سے دور رہتے ہیں۔25سالہ موریز زیورچ کے رہنے والے ہیں اور تازہ ہوا سمیٹنے کیلئے اکثر ان پہاڑی علاقوں میں جاتے ہیں اور وہاں سے ہر بار کم از کم 70ہزار لیٹر تازہ ہوا لاتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.