Daily Taqat

سائنسدانوں نے پودوں کو بھی بے ہوش کرنے کا طریقہ دریافت کرلیا

بون: مقامی بون یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف فلورنس کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک ایسا عجیب و غریب طریقہ دریافت کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جس کے ذریعے پودوں کو بھی اسی طرح اینستھیسیا دیکر ایک مقررہ مدت کیلئے بے ہوش رکھا جاسکتا ہے۔ سائنسدانوں کی یہ ٹیم اس بات کو جاننا چاہتی تھی کہ پودے مثلاً وینس فلائی ٹریپ او ر شائی پلانٹ کس طرح پھلتے پھولتے ہیں اور مرجھانے کے بعد کس طرح دوبارہ  تازہ دم ہوجاتے ہیں۔ اس تحقیق نے سائنسدانوں کو  انسانوں پر اثر انداز ہونے والی بے ہوش کن دوائوںکے استعمال کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع ملا ہے۔تجربے کے دوران سائنسدانوں نے وینس فلائی ٹریپ کے علاوہ موسا لیوز پر بھی کام کیا اور پی ٹینڈریلس کے علاوہ سنڈیو پلانٹ سے لیکر ایتھر تک کے پودوں پر مختلف تجربات کئے اور پھر ایک حتمی نتیجہ نکالنے میں کامیاب رہے۔ تجربے کے دوران بعض پودوں کو مصنوعی  ’’نیند‘‘ میں مبتلا کرنے کیلئے لیڈو کین نامی دوا کا بھی استعمال کیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »