Daily Taqat

اگر آپ نے لوح محفوظ کو خواب میں دیکھ لیا ہے تو اسکی تعبیر بھی جان لیں

لوح محفوظ کے بارے میں تو سبھی مسلمان جانتے ہیں کہ ایسی کتاب ہے جس میں ہمارے سارے اعمال لکھے جاچکے ہیں ۔عام انسان اسے ظاہری آنکھ سے نہیں دیکھ پاتا لیکن خواب میں بہت سے لوگ لوح محفوظ کو دیکھ لیتے ہیں ۔معبرین کا کہنا ہے کہ خواب میں لوح محفوظ کی دلیل یہ ہے کہ ایسا انسان دیانت دار اور اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والا ہے۔لہذا اسکی تعبیر یہ بنتی ہے کہ ایسا انسان علم و حکمت حاصل کرے گا۔تاہم خواب میں کوئی دیکھے کہ اس نے لوح محفوظ کو اس حالت میں دیکھا ہے کہ یہ چھوٹی ہے تو اس کیتعبیر بدحالی کی صورت ظاہر ہوگی ۔اگر دیکھے کہ لوح محفوظ اسکے ہاتھ میں ہے تو ایسا انسان مقدر کا سکندر ہوتا ہے ،جو کام کرناچاہے اس میں کامیاب ہوگا اور کوئی بڑا مقام پائے گا۔گر کوئی یہ دیکھے کہ اس نے لوح محفوظ پر کچھ لکھا ہے تو وہ جو کام کرے گا اس کا نتیجہ اچھا ہوگا۔اگر وہ لوح محفوظ پر اپنا نام لکھا ہوا دیکھتا ہے تو اسکی موت قریب آنے کی علامت ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »