نقیب اور رابی پیر زادہ کا آپس میں کیا رشتہ تھا۔حیران کن انکشاف

رابی پیرزادہ نے کراچی میں نقیب اللہ کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنی تین فروری کو ہونیوالی سالگرہ منسوخ کر دی۔رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں نقیب خان

کی ہلاکت نے پوری قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، نقیب میرا بھائی اور اس قوم کا بیٹا تھا اس کوجس طرح مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا، اس سے لوگوں کا پولیس سے اعتماد ختم ہوتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی مجرم بھی ہو تو اس کو عدالت میں پیش کیا جاتا ہے، پولیس مقابلے کی قانون میں کوئی اجازت نہیں ہے۔ رابی پیرزادہ نے کہا کہ مجھے نقیب خان کی جواں سالہ موت پر گہرا صدمہ ہوا ہے اور اسی لیے میں اس سال 3 فروری کو اپنی سالگرہ نہیں مناؤں گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.