ماضی کی معروف اداکارہ سلمیٰ آغا آج کل کیا کر رہی ہیں

پاکستان کی معروف اداکارہ سلمیٰ آغا جنہوں نے 1980 اور 1990 کی دہائی میں صرف پاکستان کے ہی نہیں بلکہ ہندوستانی شائقین کے دلوں پر بھی راج کیا اس وقت اپنی سوانح حیات پر مبنی کتاب کے کام پر فوکس کررہی ہیں۔ وہ صرف کامیاب اداکارہ ہی نہیں بلکہ ایک بہترین

گلوکارہ بھی رہیں۔ اپنی سوانح حیات پر مبنی کتاب بننے کا اعلان سلمیٰ آغا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر کے ذریعے کیا۔ اس کتاب میں ان کی کیریئر اور ذاتی زندگی کے کئی راز تحریر کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ اداکارہ نے اپنی سوانح حیات کے حوالے سے اور تفصیلات شیئر نہیں کیں۔ انہوں نے بولی وڈ کی کئی شاندار فلموں میں کام کیا، جن میں ’نکاح‘ اور ’قسم پیدا کرنے والے کی‘ شامل ہیں۔ سلمیٰ آغا نے اپنی فلم ’نکاح‘ میں ’دل کے ارماں‘ نامی گانا بھی گایا تھا، جو بےانتہا مشہور ہوا، اداکارہ کو اس گانے کے لیے بہت سے ایوارڈز بھی دیے گئے۔ کیریئر کے ساتھ ساتھ وہ اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی خبروں میں رہیں، انہوں نے 80 کی دہائی میں پاکستان کے کامیاب اداکار جاوید شیخ سے شادی کی، تاہم چند ہی سالوں میں ان دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔ اور اب دیکھنا یہ ہے کہ ان کی آٹوبایوگرافی کب تک ریلیز ہوگی اور مداح اسے کس حد تک پسند کرتے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.