اہم خبرِیں
سپریم کورٹ کی حکومت کو شوگر ملز کیخلاف کارروائی کی اجازت زمین کے پاس سے گزرتا ’دُم دار ستارہ‘ پاکستان سے کیسے دیکھا جائ... گوگل بھارت میں دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا بھوک بڑھنے سے 12 ہزار افراد روزانہ ہلاک ہو سکتے ہیں، رپورٹ امریکی شہر کیلی فورنیا میں کورونا نے تباہی مچا دی پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں نئے اور جدید بحری جنگی جہازپی ای... معاشرے میں بگاڑ کے اسباب ”کشمیریوں کی زندگی کی بھی اہمیت ہے“ مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے پاکستان ترقی کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب، اقوام متحدہ کی رپورٹ... امریکی بحری جنگی جہاز میں دھماکا، 21 افراد زخمی سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پرمیزائلوں سے حملہ دنیا بھر میں آج یومِ شہدائے کشمیر منایا جائے گا پاکستان فرانسیسی شعبہ زراعت اور شعبہ حیوانات کی مہارت سے استفا... میر شکیل الرحمان کی ہمشیرہ کے انتقال پر سی پی این ای کا تعزیت ... شمالی وزیرستان، پاک فوج کا آپریشن، چاردہشت گرد جہنم وصل گھوٹکی ٹرین حادثے کو پندرہ سال بیت گئے پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 521 نئے کیسز،74 اموات انگلستان کی پاکستان میں ڈھائی لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری آیاصوفیہ مسجد کی کہانی

اداکارہ عظمیٰ خان کو ہراساں کیے جانے کی ویڈیووائرل

پاکستانی اداکارہ و ماڈل عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں نامعلوم خاتون کی جانب سے ہراساں کیا جارہا ہے۔

پاکستانی سوشل میڈیا پر فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘ کی اداکارہ اور مشہور ماڈل عظمیٰ خان کا نام ٹرینڈ کررہا ہے جس کی وجہ وہ ویڈیو ہے جس میں عظمیٰ خان اپنی بہن ہماخان کے ساتھ کافی خوفزدہ نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو میں ایک نامعلوم خاتون عظمیٰ خان اور ان کی بہن پر چلارہی ہیں جس کے باعث  دونوں بہنیں کافی ڈری سہمی نظر آرہی ہیں اور اپنے سامنے کھڑی خاتون سے کہہ رہی ہیں ’’آنٹی بس آخری موقع دے دیں‘‘۔ جس پر سامنے کھڑی خاتون جن کا چہرہ نظر نہیں آرہا آنٹی کہنے پر بھڑک جاتی ہیں اور کہتی ہیں آنٹی کس کو کہہ رہی ہو میں تم سے 6 سال بڑی ہوں۔

جس کے بعد نامعلوم خاتون ان دونوں بہنوں سے کسی عثمان نامی شخص کے بارے میں سوالات کرتے ہوئے ان پر الزام لگاتی ہیں۔ تاہم یہ دونوں بہنیں اس پورے واقعے کے دوران کافی ڈری سہمی نظر آئیں اور عظمیٰ خان کہہ رہی ہیں عثمان کے ساتھ کچھ بھی نہیں ہوا اور ویڈیو یہیں ختم ہوجاتی ہے۔

یہ بھی نہیں معلوم کہ عظمیٰ کو دھمکانے والی خاتون کون ہیں اور جس شخص عثمان کے بارے میں وہ بات کررہی ہے اس کا اس خاتون کے ساتھ کیا رشتہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ عظمیٰ خان نے 2013 میں ریلیز ہوئی فلم’’وار‘‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا بعد ازاں وہ ہمایوں سعید کے ساتھ سپر ہٹ فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘، ’’جوانی پھر نہیں آنی2‘‘، ’’تیری میری لو اسٹوری‘‘ اور ’’یلغار‘‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.