Daily Taqat

وینا ملک نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی

بھارتی پروگرام بگ باس سے شہرت پانیوالی پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ اور انکشاف کیا کہ ایک لڑکی ہونے کے ناطے وہ جو کچھ قربان کرسکتی تھیں کیا۔ لیکن پھر جو تلخیاں آئیں، ایک وقت تک وہ سب لوگوں کے سامنے تھیں، لیکن اس کے بعد کے معاملات کو میں کبھی میڈیا پر لے کر آنا نہیں چاہتی تھی۔ ویناملک نے بتایا کہ ”اپنے کیریئر کے دوران میں نے ٹی وی، فلم، ممیکری، پیروڈی اور شادی بھی کرلی، اب کوئی تمنا نہیں رہ گئی کہ کوئی چیز نہیں کی۔

ایک سوال کے جواب میں وینا ملک نے بتایا کہ ”الحمدللہ، میں اپنے بچوں ابرام اور امل کیساتھ خوش ہوں، شوہر کیساتھ خلع ہوگئی ہے۔ شادی ایک ایسا نازک رشتہ ہوتاہے اور میں ایک اداکارہ ہونے کے ناطے مثال قائم کرناچاہتی تھی۔ اور میں نے کی، کیریئرکے عروج پر شادی کی اور شوہر کیلئے سب کچھ چھوڑدیا۔ جو ایک لڑکی قربان کرسکتی ہے، میں نے کیا۔ پھر جو تلخیاں آئیں، ایک وقت تک وہ سب لوگوں کے سامنے تھیں لیکن اس کے بعد کے معاملات کو میں کبھی میڈیا پر لے کر آنا نہیں چاہتی تھی‘۔ یادرہے کہ کچھ عرصہ قبل ویناملک اور ان کے شوہر کے درمیان لڑائی جھگڑے کی خبریں آئی تھیں اور بات میڈیا تک پہنچ گئی جبکہ طلاق کی افواہیں بھی گردش کرنے لگیں۔ لیکن پھر کہا گیا کہ مولانا طارق جمیل نے دونوں کے درمیان اختلافات ختم کروادیئے تھے۔ دونوں نے پھر سے اکٹھے زندگی بتانا شروع کردی جبکہ کچھ عرصہ قبل دونوں میاں بیوی نے ایک مشترکہ گانا بھی ریلیز کیا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »