نامور بالی ووڈ گلوکارہ کی آج60ویں سالگرہ

تیس سالہ کیریئر کے دوران کویتا نے 15 ہزار سے زائد گانے گائے، چار بار فلم فیئر ، پدما شری اور کئی ایوارڈز حاصل کر چکی ہیں بالی وڈ کی سپرہٹ فلموں میں آواز کا جادو جگانے والی پس پردہ گلوکارہ “کویتا کرشنا مورتی “کی آج ساٹھ ویں سالگرہ ہے۔

کویتا کرشنا مورتی کی خوبصورت آواز نے انہیں دنیا بھر میں شہرت دی۔ان کی دلکش آواز کی وجہ سے بہت سی فلمیں سپرہٹ ہوئیں، وہ نوے کی دہائی میں بالی وڈ کی لیڈنگ گلوکارہ تھیں اسی لئے تقریباً ہر بالی ووڈ فلم میں گیت گانے کیلئے ان کا انتخاب ضرور کیا جاتا تھا۔ تین دہائیوں پر مشتمل کیرئیر میں کویتا کرشنا مورتی نے 15 ہزار گانے گائے۔انہوں نے دیوداس، کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم جیسی یادگار فلموں میں آواز کا جادو جگایا۔ کویتا کرشنا مورتی نے نامور موسیقاروں کے ساتھ کام کیا۔ کویتا کے گائے گانے مداحوں کے پسندیدہ ہیں۔ چار فلم فئیرز اور پدما شری سمیت کئی ایوارڈ ان کی گیلری کی زینت بنے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.