”یہ میرا بیٹا نہیں ہے بلکہ میں نے گود لیا ہے اور۔۔۔“ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے سے متعلق ایسا اعلان کیا کہ ہنگامہ برپا ہو گیا

لاہور: اداکاراﺅں کی زندگی میں پرائیویسی بہت کم ہوتی ہے اور لوگ یہ بھول جاتے ہیں کہ آخر ان لوگوں کی بھی کوئی ذاتی زندگی ہے اور عام انسانوں کی طرح اپنے دل میں مختلف جذبات رکھتے ہیں۔ پاکستانی اداکارہ عائزہ خان کے فیس بک پر اکاﺅنٹ سے ایک ایسا پیغام جاری ہوا کہ ہنگامہ سا برپا ہو گیا لیکن پھر جب حقیقت سامنے آئی تو پاکستانی شدید غصے میں مبتلا ہو گئے کہ وہ حرکت ہی غیر اخلاقی تھی۔عائزہ خان سوشل میڈیا پر خوب سرگرم رہتی ہیں اور اپنے شوہر اور بیٹے کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں ٹوئٹر پر ان کے نام سے بنے ایک اکاﺅنٹ سے یہ پیغام جاری ہوا کہ ”میں یہ انکشاف کرنا چاہتی ہوں کہ ریان میرا بیٹا نہیں ہے، میں نے اسے گود لیا ہے، چونکہ میں اپنے مداحوں سے پیار کرتی ہوں، اس لئے میں سب کو یہ بتا چاہتی ہوں کیونکہ میں کچھ بھی چھپانا نہیں چاہتی۔“


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.