فلم کی کامیابی پردپیکاکوتحفے میں کیاچیز ملی

بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اپنی فلم ’پدماوت‘ کی ریلیز اور اس کو ملنے والے اچھے ریویوز کے باعث ساتویں آسمان پر موجود ہیں۔اور اب اداکارہ کے سابق بوائے فرینڈ کے والدین نے بھی فلم ’پدماوت‘ میں ان کے شاندار کام کو خوب سراہا ہے۔جی ہاں دپیکا پڈوکون جن کے کیریئر کے آغاز میں ان کا نام اداکار رنبیر کپور کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ان کے والدین نیتو کپور اور رشی کپور نے دپیکا پڈوکون کو فلم ’پدماوت‘ میں رانی پدمنی کا شاندار کردار نبھانے پر گلدستہ اور کارڈ بھیجا۔اس کارڈ میں نیتو اور رشی نے دپیکا کے کام کی تعریف کی جبکہ یہ بھی کہا کہ انہیں دپیکا پر فخر ہے۔دپیکا پڈوکون نے اس گلدستے اور کارڈ کی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر بھی کی اور رنبیر کے والدین کا شکریہ بھی ادا کیا۔خیال رہے کہ رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون

دونوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2007 میں کیا تھا، جس کے بعد سے ان کے افیئر کی خبریں سوشل میڈیا پر خوب وائرل رہیں۔ان دونوں نے بھی اپنے رشتے کو مداحوں اور میڈیا سے کبھی نہیں چھپایا، تاہم چند سال بعد ہی ان کے بریک اپ نے ان کے مداحوں کا دل توڑ دیا۔رپورٹس کے مطابق 2009 میں فلم ’عجب پریم کی غضب کہانی‘ کی شوٹنگ کے دوران رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے رشتے کی خبریں خوب چرچا میں رہیں، جس کے بعد رنبیر دپیکا سے الگ ہوکر کترینہ کے ساتھ منسلک ہوگئے۔اس کے باوجود بھی دپیکا اور رنبیر ایک دوسرے کے اچھے دوست رہے اور علیحدگی کے بعد بھی ان دونوں نے ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ اور ’تماشا‘ جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا۔دوسری جانب رنبیر کپور اور کترینہ کیف بھی ذاتی غلط فہمیوں کے باعث 2016 میں الگ ہوگئے۔خیال رہے کہ اس وقت دپیکا پڈوکون کا نام رنویر سنگھ کے ساتھ جوڑا جارہا ہے، جبکہ ان کی شادی کی خبریں بھی اس وقت سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون ایک ساتھ ’رام لیلا‘، ’باجی راؤ مستانی‘ اور ’پدماوت‘ جیسی کامیاب فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔اور قیاس آرائیاں ہیں کہ یہ دونوں بہت جلد اپنی شادی کا اعلان کرنے والے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال بولی وڈ ہدایت کار کرن جوہر کے شو کافی ود کرن پر رنویر سنگھ اور رنبیر کپور دونوں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے، جس کے بعد شائقین نے ان دونوں کو کامیاب بولی وڈ اداکاروں کی جگہ کامیاب بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کے بوائے فرینڈز کے طور پر شمار کیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.